میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پر، گیٹ بند، احتجاج

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پر، گیٹ بند، احتجاج

جرات ڈیسک
هفته, ۳۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹر ز پولنگ اسٹیشنز پہنچ گئے، گیٹ بند ہونے پر ووٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ عدالتی احکامات کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 31 دسمبر کو ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے۔  پولنگ اسٹیشنز کھلے اور نہ پولنگ کا عملہ پہنچا۔ عدالتی حکم کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹی انتظامات بھی نہ کیے گئے۔ انتظامات نہ ہونے کے باوجود متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔ تاہم پولنگ اسٹیشنز بند ہونے پر ووٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تو الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں