غیر قانونی الاٹمنٹ کیس'جام خان شورو کی ضمانت میں توسیع
شیئر کریں
سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق کیس میں سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی ضمانت میں 4 فروری تک توسیع کردی۔ جمعرات کو سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سمیت 18 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری جاری ہے مزید مہلت دی جائے ، عدالت نے نیب حکام کو ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت دے دی جبکہ جام خان شورو و دیگرملزمان کی ضمانت میں بھی 4 فروری تک توسیع کردی۔نیب کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر حیدر آباد میں سی این جی اسٹیشن کے لیے زمین الاٹ کی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ملزمان کے خلاف الاٹمنٹ کے ثبوت حاصل کرلیے ہیں۔جام خان شورو کیخلاف زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات کراچی میں بھی کی جا رہی ہیں۔