میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مرادعلی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے کوششیں تیز

مرادعلی شاہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے کوششیں تیز

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے مختلف ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ اُنہوں نے سندھ اسمبلی میں 89 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل کر لی ہے ۔انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اگر وزیراعلیٰ کے طور پر مراد علی شاہ کو خود ہٹانے کا فیصلہ نہیں کیا تو پھر اگلے ہفتے میں کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔ اس ضمن میں مرکزی حکومت نے مختلف ذرائع سے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں ۔ وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا دورۂ سندھ بھی اسی سلسلے کی کڑی سمجھا جارہا ہے۔ تحریک انصا ف کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے یہ دعوے بھی سامنے آرہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کے متعدد ارکان اُن سے رابطے کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ168نشستوں کی سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 99 ہے۔ جبکہ تحریک انصاف 30،متحدہ قومی موومنٹ21،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس 14 ، تحریک لبیک 3اور متحدہ مجلس عمل ایک نشست رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میںاپوزیشن رہنما فردوس شمیم نقوی نے ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات میں باقاعدہ تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں