میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سانحہ ماڈل ٹاؤن ، لواحقین کو 10کروڑ دینے کی کوشش کی گئی، رانا ثناء اللہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، لواحقین کو 10کروڑ دینے کی کوشش کی گئی، رانا ثناء اللہ

منتظم
اتوار, ۳۱ دسمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورورپورٹ) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنااللہ خاں نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹائون میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10کروڑ دیت دینے کی کوشش کی مگر کہا گیا رقم کم ہے،ماڈل ٹائون کا واقعہ کسی منصوبہ بندی کا نتیجہ نہیں تھا، صرف اس موقع پر پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایک حادثہ تھا،طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتیں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں،مقصد سانحہ ماڈل ٹائون کو بنیاد بنا کر (ن) لیگ کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مختلف نجی ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے متاثرین کو معاوضہ دینے کے لئے 10 کروڑ روپے کی ڈیل ہوئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں