سندھ کے 11اسپتالوں ،میڈیکل کالجوں کی مرمت کا فیصلہ ،ایک ارب روپے مختص
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
صوبہ سندھ بھر کے 11 اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کی مرمت کیلئے سندھ حکومت نے ایک ارب تین کروڑ روپے مختص کردیے ۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کے رہائشی بلاک کے لئے دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے رکھ دیئے گئے ۔جناح اسپتال کراچی ۔ لیاری ہسپتال ۔ شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کی مرمت ہوگی اور لیاقت یونیورسٹی ہسپتال جامشورو۔پیپلز میڈیکل کالج ہسپتال نوابشاہ ۔چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال لاڑکانہ۔ غلام محمد مہر میڈیکل کالج اسپتال سکھر کی بھی مرمت ہوگی ۔ اس کے ساتھ جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر کراچی ۔ خیرپور میڈیکل کالج اسپتال کی مرمت اورخیرپور میڈیکل کالج ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ اسپتال کراچی کی بھی مرمت کی جائے گی۔ سندھ حکومت نے مجموعی طور پر ایک ارب پانچ کروڑ ستانوے لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں ۔