میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مارشل لاء سے مجھے نہ ڈرائیں ،عمران خان

مارشل لاء سے مجھے نہ ڈرائیں ،عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جتنی مرضی پریس کانفرنس کرلیں یہ ذلیل ہوں گے، جوبھی پریس کانفرنس کرے گا وہ ذلیل ہوگا۔ نوازشریف ایسا نہ ہو لانگ مارچ کودیکھ کرتمہارے پلیٹ لیٹس کم ہو جائیں، لانگ مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے 8 سے 9 دن لگیں گے۔ کرم میں 13 جماعتوں کو ہم نے پھینٹا لگایا۔انقلاب کیلئے سب سے پہلے قربانی میں دوں گا، سکندر سلطان نے میری دیانتداری پرسوال کھڑا کیا، 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوائوں گا،مارشل لاء سے مجھے نہ ڈرائیں ،پرویزمشرف دورمیں بھی ایسی حرکتیں نہیں ہوئیں یہ بزدل لوگ ہیں۔گوجرانوالہ کے علاقے موڑ ایمن آباد میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں نے راستے میں بہت پیار دیا، دیر سے پہنچنے پر معذرت کرتا ہوں، یہ سیاست نہیں ملک کو حقیقی آزادی دلانے کیلیے جہاد ہے، قائداعظم کے شکرگزارہوں انہوں نے ہمیں آزادی دلائی تھی، آپ سب کواسلام آباد لے جانے کا مقصد قوم حقیقی طور پر آزاد ہو، قوم تب آزاد ہو گی جب طاقتور اور غریب کے لیے ایک قانون ہو گا، یہ نہیں ہوسکتا بڑا ڈاکو این آر او لیکر وزیراعظم بن جائے، جیلوں میں صرف چھوٹے غریب چور نظر آتے ہیں، چھوٹا چور تو زیادہ سے زیادہ سائیکل چوری کرتا ہے یہ تو ملک لوٹ کر بھاگ گئے، جوتے پالش کرنے والے شہبازشریف کی 16 ارب کی چوری پکڑی گئی، ٹی ٹی کیس میں شہبازشریف کی 8 ارب کی چوری پکڑی گئی، 24 ارب کا ڈاکہ مارنے والے کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ نے 18 قتل کیے، سب سے بڑے جرائم پیشہ شخص کو وزیرداخلہ بنا دیا گیا، ماڈل ٹائون میں دن دیہاڑے قتل کیے گئے، اسحاق ڈارنے بیان حلفی دیا شریف خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کرتا رہا ، بھگوڑا نوازشریف سزا یافتہ ہیں، نواز شریف نے لندن میں سب سے مہنگے علاقے میں مریم نوازکے نام پر فلیٹ خریدے، افسوس ملک کی بدقسمتی جج نے بری کر دیا، کہا فلیٹس ثابت کرو، ثابت کیا کرتے نوازشریف اوران کے بچوں نے خود تسلیم کیا، امپورٹڈ حکمرانوں نے نیب میں اپنا بندہ بٹھا دیا جو کہتا ہے فلیٹ ان کے نام ثابت نہیں کرسکتا۔ وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں جہاں بڑے چور کو انصاف کا نظام نہ پکڑ سکے۔ انہوں نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے ناانصافی کا نہیں، ملک کے سب سے بڑے مافیاز کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، مشرف نے پہلے نواز شریف، زرداری کو نکالا پھر اپنی کرسی بچانے کے لیے انہیں این آر او دیا، ان دونوں نے این آر او کے بعد 10 سال ملک لوٹا، بند کمرے میں فیصلہ کر کے پھر ان چوروں کو مسلط کر دیا گیا، ہمارے دورمیں انڈسٹریزتیزی سے ترقی کررہی تھی، انہوں نے آتے ہی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں کورونا کے باوجود معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی، ہمارے دورمیں ریکارڈ ٹیکس اکٹھا کیا گیا، ہمارے دور میں ملک خوشحالی کی طرف جا رہا تھا، دنیا کی جمہوریت کی تاریخ میں 8 ضمنی الیکشن جیت کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا ہے، ساری قوم نے چوروں، مافیاز کو مسترد کر دیا ہے، نواز شریف سے جب منی ٹریل پوچھی جائے تو دم دبا کر بھاگ جاتا ہے، وہاں جا کر ڈیل کرتا ہے، جب ڈیل ہوتی ہے تو پھر واپس آ جاتا ہے، اب بھگوڑا چاہتا ہے پاکستان میں ماحول سازگار اور طاقتور حلقوں سے سٹینڈنگ ہو، نوازشریف اور تمہارے ہینڈلر سن لیں یہ پاکستانی قوم ہے، گائیں، بھینسیں نہیں ہیں، یہ پاکستانی قوم ہے گائے، بھینسوں کی طرح ڈنڈے مار کر اِدھر ادھر نہیں کر سکتے، یہ دنیا کے عظیم لیڈر نبی ﷺ کی امت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر زبردستی چوروں کی حمایت کرنے کا کہیں گے تو قوم آپ کے خلاف ہو جائے گی، اداروں کی عزت تب ہوتی ہے جب قوم عزت کرتی ہے، ادارے اپنے فیصلوں سے عزت کراتے ہیں، جو بھی ان کا ساتھ دے گا قوم ان کے خلاف ہو جائے گی۔ اداروں کی مضبوط تب ہو گی جب قوم پیچھے کھڑی ہو گی، بھیڑ، بکریاں تو ان کے پیچھے لگ جائیں گی، پاکستانی قوم نہیں، ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،8 سے 9 دن اسلام آباد پہنچنے میں لگیں گے، گلگت بلتستان، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا سے قافلے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے، اسلام آباد پہنچنے میں ہمیں دیرلگ رہی ہے۔گوجرانوالہ کی جانب جاتے ہوئے ایک اور مقام پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ جب وزیراعظم تھا توسوٹ پہننے کے بجائے شلوار قمیض پہنتا تھا، مجھ میں کوئی احساس کمتری نہیں، یہ امریکا کے غلام باہر جا کر بھیک مانگتے ہیں، یہ باہر جا کر ہمیں شرمندہ کرواتے ہیں، ہمارا دین ہمیں غیرت دیتا ہے، ہمارا کلمہ غلامی کی زنجیریں توڑدیتا ہے، آج تک اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکا نہ پاکستانیوں کو جھکنے دونگا، جواللہ کے سامنے جھکتا ہے وہ کسی کے سامنے نہیں جھکتا، ہمیں اپنے آپ کو بیرونی آقائوں اورظلم کے نظام سے ملک کوآزاد کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں دنیا میں ہرے پاسپورٹ کی عزت ہو، شہباز شریف دنیا میں جا کر ہمیں شرمندہ کرواتا ہے، بڑے، بڑے ڈاکوئوں کی باری باری چوری معاف کی گئی، شہبازشریف کی 16 ارب کی چوری پکڑی گئی، پاکستان میں جیلوں میں تمام چوروں کی چوری کو ملا لیا جائے تو شہباز شریف کی چوری زیادہ ہے، شہبازشریف وزیراعظم بن گیا ہے، جیلوں میں چھوٹے چھوٹے چورجیلوں میں سڑ اور گل رہے ہیں، ڈاکوئوں کا سارا ٹبر بیرون ملک بیٹھا ہے، بھگوڑا واپس آنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نوازشریف کو 3 سال سے دوائی ہی نہیں مل رہی، نوازشریف چوڑا ہو کر این آراو لے گا پھر واپس آئے گا، نوازشریف میری قوم تمہارا انتظار کر رہی ہے، نوازشریف ایسا نہ ہو لانگ مارچ کودیکھ کرتمہارے پلیٹ لیٹس کم ہوجائیں، نوازشریف نے رپورٹ بھی جعلی بنالی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں