میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فورسز کا بلوچستان میں آپریشن،4 دہشتگردہ ہلاک،2 جوان شہید

فورسز کا بلوچستان میں آپریشن،4 دہشتگردہ ہلاک،2 جوان شہید

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کمان پاس میں شاہرگ کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشت گردوں کے مشتبہ مقام کے قریب ہیلی کاپٹر کے ذریعے رسائی حاصل کی اور دہشت گردوں کے فرار کے راستے بند کردیئے۔ اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں سپاہی شفیع اللہ اور سپاہی محمد قیصر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت آئی ای ڈیز برآمد کر لی گئیں۔ علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں