میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصری طالبعلم کلاس روم میں سگریٹ پینے لگا، ویڈیو وائرل

مصری طالبعلم کلاس روم میں سگریٹ پینے لگا، ویڈیو وائرل

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

مصر میں سوشل نیٹ کی ویب سائٹس کے صارفین نے ایک ویڈیو کلپ نشر کی ہے، اسکول کے کلاس روم میں غیر اخلاقی رویہ دکھایا گیا اور اس بد اخلاقی نے لوگوں کو غم و غصہ میں مبتلا کردیا۔ اس ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ اس وقت جب ٹیچر بورڈ پر سبق کی وضاحت کر رہے ہیں تو طالب علم نے نہ صرف سگریٹ جلایا بلکہ ٹیچر نے اسے بطور سزا کلاس سے نکالنے کا فیصلہ کیا تو اس پر اعتراض بھی کیا۔ ویڈیو میں واضح ہو رہا ہے کہ طالب علم کلاس میں پہلی سیٹ پر بیٹھا تھا، استاد سبق سمجھاتے ہوئے بورڈ پر لکھنے میں مصروف ہیں تو طالب علم نے ایک دوسرے ساتھی سے لائٹر لیا اور روشن کر دیا. اس نے ڈینگ مارنے کے شوق میں سگریٹ اور استاد کو کھلا چیلنج کیا۔ یہی نہیں اس نے جان بوجھ کر استاد کو دکھا کر بھی سگریٹ پیا۔کلاس میں موجود طالب علموں میں سے ایک نے اس طالب علم کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر اپ لوڈ کر دیا اور اسے "سگریٹ پرانک” کے عنوان سے نشر کیا کیا۔ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین اور طلبہ کے والدین نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔ واضح رہے نفسیاتی و تعلیمی ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ استاد اور طلبہ کے درمیان احترام، دوستی اور باہمی ستائش پر مبنی رشتہ قائم ہونا چاہیے۔ استاد جسمانی سزا استعمال نہ کرتے ہوئے اپنے طلبہ کیلئے ہمیشہ ایک رول ماڈل بن جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں