میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد مالی بحران کا شکار، واسا ملازمین 9 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ادارہ ترقیات حیدرآباد مالی بحران کا شکار، واسا ملازمین 9 ماہ کی تنخواہوں سے محروم

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ:علی نواز) ادارہ ترقیات حیدرآباد مالی بحران کا شکار، ایچ ڈی اے مزدور یونین کا تحریک چلانے کی دھمکی، واسا ملازمین 9 ماہ کی تنخواہوں سے محروم، ایچ ڈی اے ملازمین کو بھی تنخواہ نہ مل سکی، ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں، مستقل ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا جائے، انصاف لاشاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر کا اہم ادارہ ادارہ ترقیات حیدرآباد مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، مالی بحران کے باعث ادارہ انتظامی طور پر مفلوج ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے، ایچ ڈی اے مزدور یونین کے رہنما انصاف لاشاری کے مطابق واسا کے ہزاروں مستقل و عارضی ملازمین 9 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ پنشنرز کو بھی پینشن نہ مل سکی ہے، ساڑھے تین سو ملازمین کو نکال دیا گیا ہے، ایچ ڈی اے کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ایم ڈی واسا آفس میں بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، پورا ادارہ مفلوجہو چکا ہے، انہوں نے کہا شہر کے اہل ادارے کو تباہ کیا جا رہا ہے، انصاف لاشاری نے کہا کہ مستقل ڈائریکٹر جنرل کی مقرری تک مسائل حل نہیں ہونگے، ادارے کو ایڈہاک بنیادوں پر چلا کر تجربات کئے جا رہے ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور تنخواہیں جاری کرکے ملازمیں کے مسائل حل کئے جائیں ورنہ احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں