میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت سعد حسین رضوی کے خلاف کیسز ختم کرنے کیلئے تیار ہو گئی ،نجی ٹی وی کادعوی

حکومت سعد حسین رضوی کے خلاف کیسز ختم کرنے کیلئے تیار ہو گئی ،نجی ٹی وی کادعوی

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت ٹی ایل پی کے گرفتار رہنما سعد حسین رضوی کے خلاف کیسز ختم کرنے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ہفتہ کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے علما و مشائخ کی نہایت اہم ملاقات ہوئی، اگر چہ اس ملاقات میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سعد رضوی کے خلاف تمام کیسز ختم کرنے کے لیے رضا مند ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کو کیسز ختم کرنے کے لیے دو تین ہفتے درکار ہیں، اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت لانگ مارچ کے شرکا پر کوئی تشدد نہیں کرنا چاہتی تاہم جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک علما نے مذہبی معاملات میں بعض وفاقی وزرا کی مداخلت پر اعتراض کیا، بالخصوص وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری کے بیانات کے حوالے سے بات کی گئی۔علمائے کرام نے فواد چوہدری کے بیانات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ حساس مذہبی معاملات ہوں تو وزرا محتاط بیانات دیا کریں۔دوسری طرف اس صورت حال میں فواد چوہدری نے فوری کسی رد عمل سے گریز کیا ہے، انھوں نے شیڈول پریس کانفرنس بھی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں