میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

منتظم
منگل, ۳۱ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نیایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ۔کوہلی نے ون ڈے میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے کا اعزا ز اپنے نام کیا ہے اور یہ کارنامہ انہوں نے بھارتی شہر کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ون ڈے میں انجام دیا جب کہ ویرات کوہلی نے اسی میچ میں اپنے کیریئر کی 32 ویں سنچری بھی بنائی ہے۔ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ 194 اننگز میں انجام دیا ہے اور جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 205 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی 228 میچ میں اتنا اسکور کرسکے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف 32 ویں سنچری بنا کر کوہلی رواں سال اب تک 6 سنچریاں بناچکے ہیں اور وہ اس طرح ایک سال میں 6 سنچریاں بنانے والے پہلے بھارتی کپتان بن گئے ہیں کیونکہ ان سے قبل گنگولی نے 2000ء میں 5 سنیچریاں بنائی تھیں ٗاس کے علاوہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے رواں سال تمام انٹرنیشل فارمیٹس میں 2 ہزار سے زائد رنز بھی اسکور کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں