میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان کی عالمی اداروںسے اپیل سیلاب متاثرین کے لیے 130ارب روپے جمع

پاکستان کی عالمی اداروںسے اپیل سیلاب متاثرین کے لیے 130ارب روپے جمع

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان کی عالمی
اداروںسے اپیل
سیلاب متاثرین کے لیے 130ارب روپے جمع
وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے سیلاب متاثرین کیلئے 130ارب روپے کی رقم جمع کی، ورلڈ بینک، ایشین ڈولپمنٹ بینک، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس نے مثبت ردعمل دیا،پیپلزپارٹی کادعوی
امریکا نے ساڑھے 6 ارب روپے کی امداد دی، چین، ترکیہ، برطانیا، سعودی عرب، قطر، کویت و دیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا ہے، دیگرممالک کی جانب سے بھی امدادکاسلسلہ جاری ہے، اعلامیہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک گھنٹے میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تقریبا ایک کھرب 30 ارب روپے جمع کرلئے۔نجی چینل کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر ورلڈ بینک، ایشین ڈولپمنٹ بینک، عالمی ادارہ صحت، یونیسف، ہلال احمر، ریڈ کراس سمیت اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے مثبت ردعمل دیا۔فنڈ ریزنگ کے دوران امریکا نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل کے بعد پاکستان کو ساڑھے چھ ارب روپے کی امداد دی، اس سے قبل چین،امریکا، ترکیہ، برطانیہ، آذر بائیجان، سعودی عرب، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک نے فوری امداد کا اعلان کیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اپیل پر اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی طرف سے نقد امداد کے علاوہ ٹینٹ، ادویات، کھانے پینے کی اشیا سمیت دیگر اہم امدادی سامان فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔اقوام متحدہ کے رکن ممالک سمیت مختلف عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں