میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسائل کے حل کیلئے قومی حکومت بنائیں، صدر مسلم لیگ نون

مسائل کے حل کیلئے قومی حکومت بنائیں، صدر مسلم لیگ نون

ویب ڈیسک
منگل, ۳۱ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباشریف نے ملک میں قومی حکومت کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو درپیش بے پناہ چیلنجز کا حل قومی حکومت ہے کوئی ایک جماعت تنہا ملک کو مسائل سے نہیں نکال سکتی،میری رائے ہے کہ اگر ہمیں آئندہ الیکشن میں موقع ملے تو قومی حکومت بنائیں کوئی ایک جماعت صورت حال نہیں سنبھال سکتی۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران ان کے مختلف سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر مفاہمت کا لیبل لگایاجاتاہے مجھ پر اگر مفاہمت کا لیبل درست ہے تو بتائیں مجھے کیا فائدہ ملا ؟ میں نے جلاوطنی کاٹی،اٹک قلعہ لانڈھی جیل کاسامنا کیا ہے۔ افغانستان کی صورتحال سے متعلق شہباز شریف نے کہاکہ کابل نئے چیلنج کے طور پر سامنے آسکتاہے افغانستان کے مسئلے پر ریاست کی پالیسی کے ساتھ چلناچاہیئے کوئی سیاسی جماعت افغان مسئلے پر تنہا کیسے پالیسی بناسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہمیں بتایا گیا کہ پاکستان کسی خاص گروہ کی سپورٹ نہیں کررہا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے توپارلیمنٹ کو تالے لگائے ہوئے ہیں اگر حکومت اپنی پالیسی دیتی یا پارلیمنٹ میں افغان صورت حال پر بات کرتی تو اپنی تجاویز سامنے رکھتے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت کہیں بھی ترقی کے لئے مسئلہ وسائل کا نہیں ہے بلکہ گورننس مسئلہ ہے ن لیگ اگلے الیکشن میں کراچی سے بھرپورتیاری کے ساتھ الیکشن لڑے گی ہم کراچی میں اپنی تنظیم کو فعال کرینگے۔ن لیگ کے پاس کراچی کے حوالے سے جامع پلان ہے ہم پوری تیاری کیساتھ کراچی میں الیکشن لڑینگے 35سال کی سیاست میں بہت آفرز ہوئیں، ہم سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں ہیں مستقبل میں ان کا ازالہ کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں