میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر حیدر عسکری کے قتل کا مقدمہ درج

ڈاکٹر حیدر عسکری کے قتل کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈاکٹر حیدر عسکری کے قتل کا مقدمہ نا معلو م ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا۔کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کے ڈی اے مارکیٹ کے قریب ہارٹ سرجن ڈاکٹر حیدر عسکری گھر سے نکلے تو موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے انہیں فائرنگ سے کا نشانہ بناتے ہوئے کار روکنے کی کوشش کی، ڈاکٹر عسکری نے کار نہ روکی اور آگے جانے کی کوشش کی تو ایک ملزم نے پیچھے سے فائر کردیا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر حیدر جاں بحق ہو گئے ۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان اطمینان سے کارروائی کرنے کے بعد فرار ہو گئے ۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موقع سے ملنے والے گولی کے خول کے فارنزک جائزے سے پتا چلتا ہے کہ اسلحہ پہلے کسی واردات میں استعمال نہیں ہوا ۔مقتول سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی میں ماہر امراض قلب تھے ۔ واضح رہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہے ، اس سے قبل 26 اگست کو بھی گلستان جوہر میں ڈاکووں کی فائرنگ سے پولیس افسر کی سالی ڈاکٹر عائشہ جاں بحق ہو گئی تھی جوکینیڈاسے شادی میں شرکت کے لیے کراچی آئی تھی ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں