میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا اُن کے ساتھ ہوتی، وزیر اعظم

کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا اُن کے ساتھ ہوتی، وزیر اعظم

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا ان کے ساتھ ہوتی ، مودی توجہ ہٹانے کیلئے آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریگا ، واضح بتا رہا ہوں فوج تیار ہے ، اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا ،دنیا کو پتا چلنا چاہیے جب دو ایٹمی طاقتیں اس طرح آمنا سامنا کرتی ہیں تو صرف برصغیر کو نہیں دنیا کو نقصان ہوگا، ابھی سے دنیا کو تیار کررہے ہیں جو ظلم ہورہا ہے اس پر چپ کرکے بیٹھیں گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا،جب تک ہمارے کشمیری بھائیوں کو آزادی نہیں ملتی پاکستانی قوم ان کیساتھ کھڑی ہے اور آخری دم تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔ جمعہ کو وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر ’’کشمیر آور‘ ‘کے سلسلے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستانی جہاں بھی ہیں، چاہے وہ اسکول کے طلبہ ہوں، دکاندار ہوں، مزدور اور سرکاری ملازم ہوں، ہم سب اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، 80 لاکھ کشمیری چار ہفتے سے کرفیو میں بند ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں پوری طرح شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان سے پیغام جائیگا کہ جب تک ہمارے کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی پاکستانی قوم ان کیساتھ کھڑی ہے، قوم پوری طرح جدجہد کرے گی اور آخری دم تک کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سمجھنا ہے کہ آج ہندوستان میں کس طرح کی حکومت ہے جو انسانوں پر ایسا ظلم کررہی ہے ان کو سمجھنے کیلئے آر ایس ایس کی فلاسفی کا نظریہ سمجھنا پڑیگا، آر ایس ایس وہ جماعت تھی جس کے اندر سب سے بڑی موٹی ویشن مسلمانوں کے خلاف نفرت تھی، یہ نفرت میں پیدا ہوئی ایک جماعت ہے وہ سمجھتی تھی ہندو سب سے زیادہ اعلیٰ ہیں، جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اسی طرح آر ایس ایس کا نظریہ ہندوستان پر قبضہ کر بیٹھا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کشمیر میں کیا ہورہا ہے، اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا نے شور مچانا تھا، سب نے ان کے ساتھ کھڑے ہونا تھا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری اور اقوام متحدہ جیسے انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کشمیریوں کو بتانا چاہتا ہوں ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، دل کہہ رہا ہے مودی اپنے تکبر میں جو کر بیٹھا ہے یہ آخری پتہ کھیل گیا ہے اس کے بعد کشمیر آزاد ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں