میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتا ہوں،عارف علوی

اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتا ہوں،عارف علوی

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنی زندگی میں کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتا ہوں، عوام اپنے موبائل کا استعمال کرکے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں،ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے صدر مملکت عارف علوی نے ایوان صدر میں کشمیر سے یکجہتی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جلد کشمیر کی آزادی کی دعا کی۔انہوںنے کہاکہ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ اپنی زندگی ہی میں کشمیر کی آزادی دیکھوں اور اس کام کیلئے مضبوط پاکستان ضروری ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ اپنے موبائل کا استعمال کرکے دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کریں۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی تھی، ہے اور ہمیشہ کھڑی رہے گی۔انہوں نے دنیا کے تمام مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ جیسے تاریخ میں پاکستان نے ہمیشہ عالم اسلام کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، آج ہمارے ساتھ بھی آپ کھڑے ہوں۔صدر مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ایمان کی مضبوطی کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں، ‘ہم نے کشمیر کو آزاد کرنا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں، آئندہ ہفتے بھی یکجہتی کا اظہار کریں گے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی فاشسٹ حکومت کے کنٹرول میں جوہری اسلحہ دنیا کیلئے سنگین خطرہ ہے،اگر بھارت نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، دنیا کو بھارت کے فاشسٹ نظرئیے کو جاننا ہو گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں