میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سائٹ لمیٹڈ کے راشی افسران نے ادارے کی تباہی کوہدف بنالیا

سائٹ لمیٹڈ کے راشی افسران نے ادارے کی تباہی کوہدف بنالیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

(رپورٹ /جوہر مجید شاہ)سندھ حکومت کے زہر انتظام خدمات انجام دینے والا ادارہ سائٹ لمیٹڈ راشی و بدعنوان افسران و اہلکاروں کی جنت بن گیا، ڈائریکٹر ایڈمن رحیم بخش نے ادارے کو نہیں بخشا، ادارے اور اور عہدے کو افسران و اہلکاروں نیذاتی مالی و معاشی مفادات کے حصول کا ذریعہ بنالیا ،بد مست افسران نے ریاستی ادارتی و عدالتی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں واضح رہے سائٹ لمیٹڈ سندھ حکومت کا اہم ترین ادارہ ہے ،سائٹ لمیٹڈ کے فرائض کے مطابق سائٹ کے صنعتی علاقوں کے تاجروں ، صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے بنایا گیا، مگر اس ادارے نے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرنے والی کمیونٹی کو ریلیف دینے کے بجائے اپنے مالی مفادات کا تحفظ شروع کردیا ، سائٹ لمیٹڈ کے اعلیٰ افسران نے ادارے کی تباہی کو اپنا حدف بنالیا، گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مترادف سائٹ لمیٹڈ کے افسران نے ادارے کی تباہی و بربادی میں، جو کلیدی کردار ادا کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،سائٹ لمیٹڈ میں کرپشن کے بادشاہ ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن رحیم بلوچ نے راتوں رات امیر بننے کا کمال کا راستہ انتخاب کرتے ہوئے ادارے کی بساط لپیٹ نے کی تیاریاں مکمل، جبکہ خود کروڑوں میں کھیلنے لگے ، رحیم بخش نے ادارے منصب اور عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر کروڑوں روپوں کی بے نامی جائیدادیں اپنے عزیز و اقارب رشتہ داروں کے نام پر چھپا ر کھی ہیں، رحیم بلوچ نے اپنے ڈرائیورعلی بخش ولدیت خیر محمد شناختی کارڈ نمبر 42501-7590122-7کے نام پر نوری آباد کے علاقے میں 2ایکڑ اراضی اس کے نام پر رکھی ہے جس کا پلاٹ نمبر C/247 ہے اور اس کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہیں ،انتہائی باوثوق و بااعتماد ذرائع کے مطابق سائٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن رحیم بلوچ جو بنیادی طور پر بی ایس سی فارما ڈگری ہولڈر ہیں، لیکن اس ڈگری کا حامل شخص بجائے فارماسیوٹیکل میں خدمات انجام دینے کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر غیرقانونی طور پر قابض ہے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے عہدے پر فائز ہوتے ہی موصوف کی لاٹری کھل گئی انکی لوٹ مار اور دھندے کے سبب ادارہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا رحیم بلوچ کو ادارے اور اپنے منصب سے کوئی لینا دینا نہیں موصوف کا منصب مقصد بس پیسہ بنانا ہے۔ رحیم بلوچ نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ،بے نامی جائیدادیں بنا کر کروڑوں روپے کی ہیر پھیر کرنے کے ساتھ بے نامی بینک اکاؤنٹس سے متعلق اگر تحقیقاتی ادارے ایمانداری سے تحقیقات و تفتیش کرینگے تو باآسانی اسکا پول کھل جائیگا اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا۔ ذرائع کے مطابق رحیم بلوچ نے نوری آباد کے علاقے میں 2ایکڑ زمین اپنے ڈرائیور علی بخش ولدیت خیر محمد 42501-7590122-7نام پرلے رکھی ہے جس کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں