قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، امریکی صدر کی دھمکی پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اگست ۲۰۱۷
شیئر کریں
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان بارے نئی امریکی پالیسی کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال اور اس ضمن میں پاکستان کی حکمت عملی پر غورکیا گیا، ایک ہفتہ میں اپنی نوعیت کا یہ دوسرا اجلاس تھا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں امریکی صدر کے اعلان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اﷲ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ اور سینئر سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔