میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومتی کمیٹی کا رابطہ، جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار

حکومتی کمیٹی کا رابطہ، جماعت اسلامی کا مطالبات پورے ہونے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکمرانوں کو انتباہ کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دھرنا حکومت گراؤ تحریک میں تبدیل ہوسکتا ہے، ایک دو روزمیں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کرسکتے ہیں،۔ ڈھائی کروڑ ایکڑ زمینیںجاگیرداروں سے چھین لو کسانوں میں تقسیم کرو،وزیر اعظم شہباز شریف آپکو پیچھے ہٹنا پڑیگا،حق دینا پڑیگا،کسی ٹیکنیکل کمیٹی کی ضرورت نہیں عوام کو اس کا حق دے دو بجلی بم مزید قبول نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کی شب مری روڈ لیاقت باغ کے مقام پر دھرنے کے 5ویں روز شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔حکومت نے جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی سے رابطہ کیا ہے تاہم ایک بار پھر جماعت اسلامی نے مطالبات سے دستبردار ہونے اور انہیں پورا ہونے تک دھرنا ختم نہ کرنے کا جواب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور حکومت کے مابین چارٹرآف ڈیمانڈ پر مذاکرات کے معاملے پر وفاق کی جانب سے جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم سے رابطہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے دورکنی ٹیکنیکل کمیٹی سے ملاقات کا اصرار کیا گیا جس پر جماعت اسلامی کی قیادت نے جواب دیا کہ ٹیکنیکل ٹیم سے ہمیں ملاقات کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم اپنے تمام مطالبات حکومتی کمیٹی کے سامنے رکھ چکے ہیں۔ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق قیادت نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومتی ٹیم اس پر تیاری کے ساتھ مذاکرات پر تیار ہوتو ٹینیکل ٹیم بھی لے آئیں، حکومت پر واضح کیا کہ دھرنا اس وقت تک جاری رہیگا جب تک عوامی مفاد کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے۔جماعت اسلامی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کو جواب دیا گیا ہے کہ اگر مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی تو مظاہرین ڈی چوک ہی نہیں بلکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے مہنگائی، بجلی بلوں میں اضافے اور ٹیکسز میں اضافے کیخلاف لیاقت باغ چوک پر پانچ سے روز دھرنا دیا ہوا ہے جس میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں