میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا گرفتار

نسلہ ٹاور کیس میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا گرفتار

جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کو اضافی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے مقدمے میں سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور کاکا سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی۔ضمانت منسوخ ہونے پر اینٹی کرپشن پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پیرکو کراچی میں اسپیشل جج صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے روبرو نسلہ ٹاور کی زمین سے متعلق غیر قانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا اور خیر محمد کی عبوری ضمانت میں توثیق کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل کی جانب سے ملزم منظور قادر کاکا کی عبوری ضمانت میں توثیق پر اعتراض کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ منظور قادر کاکا نے نسلہ ٹاور کا غیر قانونی طور پر نقشہ پاس کیا تھا۔ منظور قادر کاکا اور دیگر ملزمان پر نسلہ ٹاور کی زمین 700 گز سے بڑھاکر 1100 مربع گز کرنے کا الزام ہے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ منظور قادر کاکا پر لگائے الزامات غلط ہیں۔ میری استدعا ہے کہ منظور قادر کاکا کی عبوری ضمانت میں توثیق کی جائے۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا اور خیر محمد کی ضمانت منسوخ کردی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن حکام کو دونوں ملزمان کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا۔ تفیتیشی افسر نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے حکم پر مقدمہ درج ہوا تھا اس وقت منظور قادر کاکا ڈی جی ایس بی سی اے تھا، جس نے غیر قانونی طریقے سے زمین دی تھی، اس کے بعد منظور کاکا مفرور ہوگیا تھا۔ 26 تاریخ کو منظور کاکا نے عبوری ضمانت حاصل کی تھی آج اس میں توثیق کی درخواست دی تھی۔ اسپیشل جج نے منظور کاکا کی ضمانت منسوخ کی جس کے بعد ہم نے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ اب مزید کارروائی کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرینگے۔عدالت نے منظور قادر کاکا کی 5 لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظور کی تھی۔ سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی تعمیر کا نوٹس لے کر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کے حکم پر 2022 میں مسمار کردیا گیا تھا۔ نسلہ ٹاور کیس کے تفتیشی افسر زاہد میرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منظور قادر کاکا نے نسلہ ٹاور کی غیر قانونی منظوری دی تھی، سپریم کورٹ کے حکم پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اینٹی کرپشن کے تفتیشی افسر نے کہا کہ 26 جولائی کو عدالت نے منظور کاکا کی عبوری ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے پیرکو ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ضمانت منسوخی کے بعد اینٹی کرپشن نے منظور کاکا اور خیر محمد ڈاہری کو گرفتار کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں