چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کا وزیراعظم ہاؤس میں استقبال
جرات ڈیسک
پیر, ۳۱ جولائی ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے تین روزہ دورے پر آنے والے معزز مہمان سے کابینہ کے اراکین کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔ اس موقع پر چین کے نائب وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی وفد کے اراکین کا تعارف بھی کرایا۔ دونوں رہنما اپنی ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اوراستحکام کے تناظرمیں گفتگوبھی کریں گے۔