میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں بڑھتی مہنگائی،نوازشریف معاشی ٹیم پربرہم' اجلاس پھرطلب

ملک میں بڑھتی مہنگائی،نوازشریف معاشی ٹیم پربرہم' اجلاس پھرطلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 2 روزہ سربراہی اجلاس منگل اور بدھ کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی بھی شریک ہوں گی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور مشترکہ فیصلے کیے جائیں گے، نواز شریف کی ہدایت پر وزیر خزانہ اور معاشی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر حکومت کی انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہو گی۔ذارئع کے مطابق نواز شریف نے گزشتہ اجلاس میں معاشی اور انرجی ٹیم پر شدید مبرہمی کااظہار کیا،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا تھا کہ معاشی ٹیم کو زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لندن میٹنگ کے وعدے کے خلاف کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی ہدایت پر حکومت کی انرجی ٹیم بھی اجلاس میں شریک ہو گی۔ ایک اورنجی چینل چینل کے مطابق سینئر لیگی قیادت نے پارٹی قائد نوازشریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق رابطے میں پنجاب میں حکومت ختم ہونے کے بعد مستقبل کی حکومت عملی پر غور کیا گیا۔مسلم لیگ ن کی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔سینئر قیادت نے نوازشریف کو جلد وطن واپس آکر پارٹی کمان سنبھالنے کا مشورہ دیا۔رابطے کے دوران مسلم لیگ ن کے وفاقی وزرا کی کارگردگی کا بھی جائزہ لیا گیا،بدترین معاشی حالات اور مہنگائی کی وجہ سے ن لیگ کا ووٹ متاثر ہوا۔نوازشریف نے سینئر قیادت کو عہدیداران اور کارکنوں سے رابطے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں