میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا تیزی سے پھلنے لگا

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈائریا تیزی سے پھلنے لگا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

رپورٹ: مسرور کھوڑو کراچی سمیت سندھ بھر میں 4لاکھ 56ہزار 6سو 95 لوگ ڈائریا کا شکار ہوگئے، حیدرآباد ڈویژن میں رواں برس کے 5ماہ کے دوران 2لاکھ سے زائد اور کراچی میں 86ہزار4سو45کیسز سامنے آگئے، محکمہ صحت سندھ نے ڈائریا کے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے۔رپورٹ کے مطابق کراچی ڈویژن سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں رواں برس کے مارچ ماہ کے دوران 37ہزار2سو80،اپریل میں ایک لاکھ 12ہزار3سو50کیسز، مئی ماہ میںایک لاکھ 7ہزار3سو 22، جون میں ایک لاکھ 7ہزار4سو79کیسز اور جولائی ماہ میں 92ہزار2سو64کیسز سامنے آئے جس میں 5برس سے بڑے اورچھوٹے بچے بھی شامل ہیں، کراچی کے ضلع شرقی میں ڈائریا کے8ہزار8سو 24، ضلع جنوبی میں 28ہزار3سو86کیسز، کراچی سینٹرل میں7ہزار2سو 94، ضلع ملیر میں 14ہزا ٰیک سو74کیس، کورنگی میں ڈائریا کے 13ہزار5سو10کیس سامنے آئے، ضلع ویسٹ میں 10ہزار2سو68 جبکہ ضلع کیاماڑی میں 3ہزار9سو84ڈائریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ،رواں برس کے 5ماہ کے دوران حیدرآباد ڈویژن میں 2لاکھ 3ہزار6سو43، میرپورخاص ڈویژن میں 4ہزارایک سو 13کیس، سکھر ڈویذن میں 3ہزارایک سو 40، لاڑکانہ ڈویژن میں 48ہزار8سو23 ڈائریا کیسز جبکہ شہید بینظیر آبادڈویژن میںرواں برس میں 47ہزار4سو95لوگ ڈائریا میں مبتلا ہوئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں