میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

ویب ڈیسک
هفته, ۳۱ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر کرنل (ریٹائرڈ) طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے طاھر مشہدی کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں غیر آئینی طریقہ استعمال کرنے کی سوچ ترک کردے۔پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت سندھ میں آئینی طور پر گورنر راج نہیں لگا سکتی تو سندھ میں وزیراعظم رول لگانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے مگر رول صرف عوام کا ہی رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر مشہدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری وقار مہدی، جاوید ناگوری اور پی پی پی مینارٹی ونگ کے صدر لال چند اکرانی موجود تھے۔۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں حکومت بنانے کے خواب دیکھنے والی وفاقی حکومت سندھ کو دھمکیاں نہ دے کیوں کے سندھ کے لوگ ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈرتے اور سندھ کی عوام وفاق کی ایسی دھمکیوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کسی بھی جماعت کو کسی بھی صوبے میں سیاست کرنے سے نہیں روکا جا سکتا وہ ہر جماعت کا حق ہے اور وفاق نے سندھ کے حوالے سے عوام کے ایک مسترد شخص پر ہاتھ رکھا ہے مگر وفاق کوئی بھی غیر آئینی سوچ اپنے ذہن سے نکال لے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو 58 ٹوبی نے نقصان پہنچایا اب آئین میں 58 ٹوبی نہیں ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے پیپلز پارٹی لسانیت، رنگ، نسل اور فرقوں پر یقین نہیں رکھتی اور کراچی کو اہمیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں کراچی میں دہشتگردی کی وجہ سے عوام کا سفر کرنا رسک سمجھا جاتا تھا جس کی وجہ ماضی کی حکومت کی تعصبانہ پالیسیاں تھی اور ماضی میں کراچی میں لاشیں اٹھائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کو بھی عوام نے دیکھ لیا ہے اور پیپلز پارٹی کراچی کے شہریوں کے لئے ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، پانی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے بہتر کام کررہی ہے اور ماضی میں جو لوگ ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے انہوں نے ماضی میں کچھ نہیں کیا تو اب وہ کیا کرینگے۔انہوں نے کہا کے کراچی کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی امیدواروں کی کامیابی عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پورے سندھ کا ایشو ہے اور وفاقی حکومت طویل بجلی کی لوڈشیڈنگ کرکے سندھ کے عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے جبکہ آمر پرویز مشرف نے کے الیکٹرک کو پرائیویٹائز کیا اور کے الیکٹرک نے بھی عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اگر ٹرانسمیشن لائنیں بہتر کرتی تو بجلی میں بہتری آتی اور لوڈشیڈنگ سے بھی چھٹکارا ملتا۔ اس۔موقع پر سینیٹر طاہر مشہدی نے ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوچ سمجھ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں اور پیپلز پارٹی ہر مکتبہ فکر کے لوگوں اور مختلف زبان بولنے والوں کو گلدستے کی طرح ساتھ لے کر چل رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں