میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو لاکھ کوشش کر لیں، این آر او نہیں ملے گاشبلی فراز

بلاول بھٹو لاکھ کوشش کر لیں، این آر او نہیں ملے گاشبلی فراز

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ جولائی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت پر پریشر ڈال رہی ہے لیکن عمران خان کسی صورت کمپرومائز نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو لاکھ کوشش کر لیں، این آر او نہیں ملے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیٹف قانون سازی پاکستان کے لیے ہے لیکن اپوزیشن اسے نیب ایکٹ سے منسلک کر دیتی ہے۔ ان کی ترامیم کو پڑھیں گے تو ہنسی ضرور آئے گی۔ ان کا بنیادی مقصد این آر او ہے۔ یہ کرپشن کو اپنی نظر سے قانون بنانا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن کی ترامیم ردی کی ٹوکری میں ڈالی جائیں گی۔شبلی فراز نے کہا کہ بلاول بھٹو شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں کے گھروں میں پتھر پھینک رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وہ یا تو لاعلم ہیں یا سب کچھ جانتے ہوئے جھوٹ بولتے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے محنت سے اثاثے بنائے۔ ان کے پاس وہ اثاثے نہیں جو بلاول بھٹو کے پاس ہیں۔ عمران خان نے کرکٹ کی تمام کمائی کا ریکارڈ عدالت کو دیا۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد عمران خان پر سیاسی کیس بنایا گیا تھا، تاہم عدالت نے انھیں صادق اور امین قرار دیا جبکہ بلاول کی فیملی پر صداقت اور امانت کے بڑے سوالیہ نشان ہیں۔انہوں نے چئیرمین پیپلز پارٹی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے پاس کرپشن پر سوال کرنے کا اخلاقی جواز نہیں ہے۔ وہ بتائیں کہ سرے محل کیسے خریدا گیا؟ سوئس اکاؤنٹ کا کیا ہوا؟ اومنی گروپ کیلئے منی لانڈرنگ کس نے کی؟ بلاول بھٹو کو ان سوالوں کا جواب اپنی فیملی سے مل جائے گا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوہری شہریت اور معاونین پر قانون میں قدغن نہیں ہے۔ تحریک انصاف نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ مشیروں کے استعفوں بارے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں