راولپنڈی ،طیارہ حادثہ ،ابتدائی رپورٹ درج
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ جولائی ۲۰۱۹
شیئر کریں
وفاقی پولیس نے موہڑہ کلو کے کنترالی گائوں میں آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق یہ رپورٹ شہری عبدالحمید کی مدعیت میں تھانہ سہالہ میں درج کی گئی جن کے گھرانے کے 9افراد اس واقعہ میں شہید ہوئے ۔ انسپکٹر کمال کی سربراہی میں وفاقی پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ شہدا ء میں 2 پائلٹس سمیت فوج کے 5 اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 عام شہری شامل ہیں۔حادثے میں جمیل نامی شہری کے خاندان کے تین افراد اور شمس الدین کے خاندان کے دو افراد شہید ہوئے ۔