ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں پڑا سامان بارش سے بھیگ کر تباہ، ایکسپورٹرز کو لاکھوں کا نقصان
شیئر کریں
شہر میں ہونے والی بارشوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا ایکسپورٹ ہونے والا سامان بھیگ کر خراب ہوگیا جس کے باعث مالک کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں بارش کے پانی کی وجہ سے ایکسپورٹرز کا سامان بھیگ گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ویدر الرٹ جاری ہونے کے باوجود متعلقہ ایئرلائنز نے
انتظامات نہیں کیے تھے ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو شیڈ میں سامان کو ڈھانپا نہیں گیا اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کارگو ایکسپورٹ کو نقصان پہنچا، شیڈ کے اطراف ترپال نہیں ڈالے گئے تھے جس کی وجہ سے بارش کے پانی نے سامان کو متاثر کیا۔ ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ کارگو سامان کو پلاسٹک اور ترپال سے ڈھانپنا ایئرلائنز کی ذمہ داری ہے ، سی اے اے نے کارگو شیڈ بناکر دیے ہیں، لہٰذا سامان کی رکھوالی اور اس کی حفاظت کرنا ایئرلائنز پر عائد ہوتی ہے ۔