سندھ بلڈنگ ،بیٹر طارق ، ڈائریکٹر جنرل کو خریدنے کے دعوے کرنے لگا
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مئی ۲۰۲۴
شیئر کریں
غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیانے بیٹر طارق عزیز کے ذریعے ڈائریکٹر جنرل تک رسائی کے دعوے کرنا شروع کردیے ہیں ، ذمہ دار ذرائع کے مطابق بیٹر طارق عزیز کی نجی محافل کے دوران سندھ بلڈنگ کنٹرول افسران اور بلڈر مافیا کی بیٹھک میں دھڑلے سے دعوے کیے جارہے ہیں کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کسی صورت کارروائی نہیں کی جاسکتی ہے جبکہ بیٹر طارق عزیز جو کہ اخبارات اور این جی اوز کی آڑ میں افسران کی دلالی کرنے میں انتہائی شہرت رکھتے ہیں ،ان کاکہنا ہے کہ وہ ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کو خریدچکے ہیں ، جبہی غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق اس وقت بھی لیاقت آباد نمبر 5پلاٹ نمبر 815 ، 864 ، 872 اور 784 پر ناقص میٹریل سے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے۔