میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ کابینہ نے کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے ۔صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بیان میں کہا کہ سندھ کابینہ نے ان بسوں کا 6 ماہ کا کرایہ 412.5ملین روپے کی منظوری دیدی۔ آٹھ سال کے بعد یہ بسیں سندھ حکومت کی ملکیت ہوجائیں گی۔سینئرصوبائی وزیر نے کہاکہ سندھ حکومت اگلے 7 سالوں کے لیے 825 ملین روپے ہر سال دیتی رہے گی۔ اس وقت 50 بسیں 30 روٹس پر چل رہی ہیں۔ سندھ کابینہ نے کونسل فار ہوم بیسڈ ورکرز قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ کونسل فار ہوم بیسڈ ورکرزایکٹ 2018 کے تحت قائم کی گئی ۔ کونسل کے چیئرمین سیکریٹری لیبر ہونگے جبکہ اراکین میں ملازمین رکھنے والے اور ملازمین کی یونین کے ممبرز بھی ہوں گے ۔ کونسل گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کو رجسٹر کر کے ان کا تحفظ کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں