میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد

بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے کی درخواست مسترد

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

سندھ ہائی کورٹ نے بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں بانی ایم کیو ایم کی تقریر پر پابندی ختم کرنے سے متعلق نثار پنہور کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ درخواستگزار نے کس بنیاد پر درخواست دائر کی؟ درخواستگزار نثار پہنور کے وکیل خالد ممتاز ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر رہ چکا ہے۔ نثار پنہور اب بھی بانی تنظیم کے نظریات اور فلسفے کے پیروکار ہیں۔ بانی ایم کیوایم کے لاکھوں چاہنے والے انہیں میڈیا پر دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں۔ ہمیں نہیں بتایا جارہا کہ ہمیں کس جرم کی سزا دی جارہی ہے۔ بانی ایم کیو ایم ریاست کے منافی لفظوں پر معافی مانگ چکے ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کس حکم کے خلاف عدالت سے ریلیف لینے آئے ہیں؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ بانی ایم کیو ایم۔کی تقاریر پر غیر رسمی پا بندی عائد کی ہوئی ہے۔ یہ مفاد عامہ کیخلاف ہے ملک کی ایک بڑی پارٹی کے سربراہ پرپابندی لگائی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں