عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا، وزیر دفاع خواجہ آصف
ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مئی ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری میں فوج کا کوئی کردار نہیں تھا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کو فوج یا رینجرز نے گرفتار نہیں کیا تھا۔ رینجرز نے گرفتاری میں پولیس کی مدد کی تھی۔ عمران خان فوج پر غلط الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران خان اب فوجی تنصیبات پر حملے کی توجیح پیش کررہے ہیں اور لوگوں کو اکسانے اور منظم حملوں کا جواز اور بہانہ تلاش کررہے ہیں۔عمران خان فوج کا ان حملوں سے ناتا جوڑ رہے ہیں کیا اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے جو کیا درست ہے ؟خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے ابھی اتحادیوں سے مشاورت نہیں ہوئی تاہم فوری ضرورت پڑی تو اتحادیوں سے مشورہ بھی کرلیا جائے گا۔ پی ٹی ا?ئی پر پابندی خارج از امکان نہیں۔