میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاروق ستار نے سندھ حکومت کو معاشی دہشت گردقراردے دیا

فاروق ستار نے سندھ حکومت کو معاشی دہشت گردقراردے دیا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی تاجر اتحاد کے رہنما عتیق میر و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے وڈیروں نے کراچی کو اپنی کالونی بنادیا ہے، میں دعویٰ سے کہتا ہوں کسی ایک اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایچ او، ڈی ایس پی اور ایس ایس پی کا ڈومیسائل کراچی کا نہیں ہے۔سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ شہر قائد کو 12 سال میں ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والی سندھ حکومت معاشی دہشت گرد ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور پولیس کا کام کورونا ضوابط پر عمل درآمد کروانا ہے، کاروبار بند کروانا نہیں ہے۔فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈائون کی آڑ میں اوقات کی بندش لگا کر کراچی کے کاروبار اور تجارت کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ بجے سے پولیس اور انتظامیہ کے لوگ مارکیٹوں کے باہر سائرن بجانا شروع کردیتے ہیں۔سینئر سیاستدان نے کہا کہ کراچی میں پولیس والے موت کے فرشتوں کی طرح ہمارا معاشی قتل کر رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ پانچ بجے سے ہی کاروبار بند کروادیا جاتا ہے، صوبائی حکومت کراچی سے ووٹ نہ ملنے کا بدلہ لے رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں