خواتین کی جسامت کو جنسیت سے جوڑنا بند کیا جائے، اشنیٰ شاہ
ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ مئی ۲۰۲۱
شیئر کریں
اداکارہ اشنیٰ شاہ جو عام طور پر سوشل میڈیا پر خواتین کی آزادی اور انہیں ان کی جسامت، لباس اور صنف کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے افراد کے خلاف متحرک رہتی ہیں۔انہوں نے حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوریز میں فلم ساز، ایڈیٹر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکار مائیکل تزینت کی ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خواتین کی جسامت کو جنسیت سے جوڑنے والے افراد کے لیے پیغام جاری کیا۔اشنیٰ شاہ نے مائیکل تزینت کی جانب سے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری مختصر ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مذکورہ فلم ساز پاکستان آگئے تو یہاں کہ لوگ ان کا سر قلم کر دیں گے۔