میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی آئندہ بجٹ میں ریلیف کے لیے خصوصی ہدایات

وزیراعظم کی آئندہ بجٹ میں ریلیف کے لیے خصوصی ہدایات

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ میں ریلیف کے لیے خصوصی ہدایات دے دیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے استحکام کے لیے خصوصی اقدمات کیے جائیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں صنعت، زراعت اور چھوٹے کاروبار کے لیے ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں ریلیف دیا جائے گا۔ درآمدی خام مال، مشینری اور زرعی آلات پر ریلیف دیا جائے گا اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی 3 فی صد کم کی جا سکتی ہے، خسارہ پورے کرنے کے لیے نان ٹیکس آمدن بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے 1100 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں تاریخ کی سخت ترین کفایت شعاری مہم کا بھی اعلان ہوگا، وزارتوں اور محکموں میں نئی گاڑیاں اور ائیر کنڈیشنز کی خریداری اور دیگر پرتعیش اخراجات پر سخت پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں