میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
15جون سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان

15جون سے پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسوسی ایشن(پسما) نے 15جون سے اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا۔چیئرمین پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ شرف الزماں نے 15جون سے اسکولز کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولز کھولنے کا فیصلہ اٹل ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو احتیاطی تدابیر کے تحت شیڈول دے دیا ہے، ہم دو سے تین شفٹ میں اسکول لگانے کو تیار ہیں۔اس سے قبل صدرآل پاکستان پرائیوٹ اسکولز کاشف مرزا حکومت سے اپیل کر چکے ہیں کہ اسکولز ایس اوپیز کے تحت یکم جون سے کھولے جائیں، 15جولائی تک تعلیمی اداروں کو بند رکھنا تعلیم دشمنی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے باعث 2کروڑ طلبا کے تعلیمی نقصان کا ازالہ ناممکن ہے، 15جولائی تک 50تعلیمی ادارے بند اور 10لاکھ افراد بیروزگار ہوجائیں گے، ٹیچرز کی تنخواہیں فکس اور90 فیصد اسکول کی عمارتیں کرائے پر ہیں۔اس صورتحال میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی بھی واضح کر چکے ہیں کافی عرصے سے اسکولز بند ہیں، فی الحال ہم اسکولز کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں