خواجہ سراؤں کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے
جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
یہ دن پہلی بار 2009 میں امریکہ میں سماجی کارکن ریچل کرینڈل کی جانب سے منایا گیا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (31 مارچ ) خواجہ سراؤں کا عالمی دن (انٹرنیشنل ٹرانس جینڈر ڈے آف وزیبلٹی) منایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں مختلف سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہوں گی۔ ان تقریبات میں خواجہ سراؤں کے حقوق، مساوات اور معاشرتی قبولیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
یہ دن پہلی بار 2009 میں امریکہ میں سماجی کارکن ریچل کرینڈل کی جانب سے منایا گیا جس کا مقصد خواجہ سرا کمیونٹی کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر حجرہ شاہ مقیم سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میںشعور بیدار کرنے کیلئے پروگرامز ترتیب دیے جا رہے ہیں تاکہ امتیازی سلوک کے خاتمہ اور برابری کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔


