میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی آئی اے طیاروں کے اسپئیرپارٹس فروخت کرنے کافیصلہ

پی آئی اے طیاروں کے اسپئیرپارٹس فروخت کرنے کافیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی آئی اے انتظامیہ نے ایئرلائن کی نجکاری سے قبل بڑا فیصلہ کرلیا۔ کروڑوں روپے مالیت کے مختلف کیٹیگریز کے طیاروں کے اسپیئر پارٹس فروخت کیے جائیں گے۔ طیاروں کے فروخت کیے جانے والے پرزوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔پی آئی اے انتظامیہ نے بوئنگ سیون تھری سیون ۔ بوئنگ سیون زیرو سیون ۔ فوکر اور سیسنا طیاروں کے اضافی پرزوں کی فروخت کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان طیاروں کے اضافی پرزے کئی سال سے پی آئی اے کے اسٹور میں موجود تھے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جیسا ہے جہاں ہے کی بنیاد پر پرانے طیاروں کے پرزہ جات کی فروخت کے لیے پیشکش بھی طلب کرلی۔ ٹینڈر میں حصہ لینے کے لیے درخواست انتیس اپریل تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں