میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بانی صائمہ بلڈرسلیم ذکی کی بیٹی کو ذیشان ذکی کی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں

بانی صائمہ بلڈرسلیم ذکی کی بیٹی کو ذیشان ذکی کی سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی کی بیٹی صائمہ جاوید کو ذیشان ذکی کی سنگین نتائج بگھتنے کی دھمکیاں، صائمہ جاوید کو والدہ سے ملاقات کرنے سے بھی روک دیا، صائمہ جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی نے 1980 کی دہائی میں تعمیراتی کاروباراپنی بیٹی صائمہ کے نام سے شروع کیا، سلیم ذکی نے 6 نومبر 2018 تک اپنی وفات تک بیٹے ذیشان ذکی سے نام سے کوئی بھی رہائشی یا کمرشل منصوبہ شروع نہیں کیا، ذیشان ذکی نے رہائشی اور کمرشل اسکیمیں، زمینیں، پلاٹس،پرائیز بانڈ اور دیگر املاک صائمہ جاوید کے نام پر رجسٹرڈ ہونے کے باعث املاک اپنے نام پر منتقل کروائیں، ذیشان ذکی نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کا مالک بھی اپنے آپ کو قرار دیا، صائمہ جاوید کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر ذیشان ذکی نے وضاحت دینے کے بجائے اپنی ہمشیرہ صائمہ جاوید سے بدتمیزی کی اورخطرناک نتائج بگھتنے کی دھمکیاں دیں، ذیشان ذکی نے اپنی ہمشیرہ شازیہ اسلم کے شوہر ایم این اے اسلم خان کی مدد سے صائمہ جاوید پر دبائو بھی ڈالا کہ وہ عدالت کے سامنے پیش نہ ہوں، ذیشان ذکی نے اپنی ہمشیرہ صائمہ جاوید کو اپنی والدہ عذرہ سلیم سے ملاقات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی، صائمہ جاوید نے سیشن جج شرقی کی عدالت میں درخواست دائر کی تو ذیشان ذکی نے جعلی خاندانی معاہدہ پیش کیا، اس کے علاوہ ذیشان ذکی نے رجسٹریشن نمبر 2780 املاک چھوڑنے کی ڈیڈ بھی پیش کی، ذیشان ذکی کی طرف سے پیش کئے گئے تمام دستاویزات جعلی، بوگس ہیں، ذیشان ذکی کی جانب سے دستاویزات پر سلیم ذکی کے جعلی دستخط کرکے پیش کئے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں