میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ رہائشی پروجیکٹس میں گھپلے' الاٹیز پریشانی کے شکار

صائمہ رہائشی پروجیکٹس میں گھپلے' الاٹیز پریشانی کے شکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی پروجیکٹس میں مبینہ گھپلے، الاٹیز پریشانی کے شکار، اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز غیریقینی صورتحال کا سامنا کرنے لگے، اینٹی کرپشن نے صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد میں دو رہائشی پروجیکٹس میں مبینہ گھپلے سامنے آنے کے بعد اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز پریشانی کے شکار ہیں، دوسری جانب اینٹی کرپشن نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے دو پروجیکٹس صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے اور ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے نے اینٹی کرپشن کے پاس ریکارڈ جمع کروادیا ہے، تاہم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ افسران تحقیقات اور صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پراجیکٹس کے بارے میں کچھ بتا نہیں رہے جس کے باعث الاٹیز کی بے چینی میں اضافہ ہوگیا ہے، اینٹی کرپشن نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پروجیکٹس صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا میں سرکاری زمین شامل ہونے ،لے آؤٹ پلان میں ہیراپھیری، ایکسٹرا یونٹس کی تعمیرات، فلڈ زون میں تعمیرات، قواعد و ضوابط کے خلاف این او سی سمیت دیگر سنگین الزامات میں صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قاسم آباد کا ڈپٹی ڈائریکٹر عرس ڈاوچ صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کا سہولت کار بن کر لوگوں کو درست معلومات دینے سے گریزاں ہے اور دونوں پراجیکٹس بھی تحصیل قاسم آباد میں ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں