وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے،فیصل وائوڈا کا انکشاف
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، عمران خان کو کئی مرتبہ کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگانے دیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہاکہ جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاوں گا، عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے، ان کو قتل کرنے کی سازش رشائی جا رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم دلیر ہیں، ملک کا سودا نہیں کریں گے، وزیر اعظم قوم کو جھکنے نہیں دیں گے اور کہیں اڈے نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو ملک کو لیڈ کرتے آئے ہیں وہ ان ہی لوگوں کا سرمایہ ہوتے ہیں، ظاہر ہے جو ان لوگوں کا سرمایہ ہوتے ہیں وہ ان کے لیے ہی کام کرتے ہیں، ملک میں جو آج تماشہ لگا ہے اچانک کیوں کہ لگا، سب ایک ہوگئے ہیں، بیرونی آقاوں کے حکم پر ہماری خارجہ پالیسی تبدیل کر دی جاتی تھی۔