میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں گرمی کا12سالہ ریکارڈٹوٹ گیا

کراچی میں گرمی کا12سالہ ریکارڈٹوٹ گیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر کراچی میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں 2010 میں مارچ کا بلند ترین درجہ حرارت 42.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس سے قبل سردار سرفراز کا کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی تین روز مختصر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، اس دوران موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید بتایا تھا کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ 8 اپریل کے بعد گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا۔اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم، کبھی بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں