میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا 2ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ

حکومت کا 2ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے دو ارب ڈالر کے یورو بانڈز فروخت کرنے کا منصوبہ تیارکرلیاہے۔یورو بانڈز کی مدت معیاد 5، 10 اور 30 سال رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع وزرت خزانہ کے مطابق پانچ سال کے بانڈز پرشرح منافع 6.25 فیصد، 10 سال کے بانڈز پر شرح منافع7.5فیصد اور 30 سال کے بانڈز پر شرح منافع 8.85فیصد ہوگا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق بانڈز کے اجرا سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ بانڈز ہونے والی سرمایہ کاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا بھی پتہ لگایا جاسکے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں