سندھ بلڈنگ ،سرپرستوں کی ہلا شیری ، بلڈنگ افسران بے لگام
شیئر کریں
طاقت ور افسر اورنگزیب غیر قانونی تعمیرات سے بے پر وا، علاقے کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل
ناظم آباد نمبر 2بلاک Aکے پلاٹ 4/16اور 4/17پر غیر قانونی تعمیرات شروع کرا دیں
( جرأت نیوز)سرپرستوں کی ہلا شیری نے بلڈنگ افسران کومکمل بے لگام کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈی جی عبدالرشید سولنگی کی رخصتی کے ہنگام میں مختلف حلقوں کے زیر سرپرست افسران سندھ بلڈنگ میں تمام قواعد وضوابط کو نظرانداز کرتے ہوئے خطیر رقمیں جمع کرنے کے حوالے سے بے قابو ہو چکے ہیں۔ اور مختلف علاقوں کے انفرااسٹرکچر کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ سندھ بلڈگ میں طاقت ور اداروں کی سرپرستی کی شیخیاں بگھارنے والے بلڈنگ انسپکٹر اورنگ زیب بھی اُن افسران میں شامل ہیں جو عدالتی احکامات کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے پورے ناظم آباد کے انفرااسٹرکچر کے لیے ایک خطرہ بن چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب طویل عرصے سے غیر قانونی طریقے سے خطیر رقمیں وصول کرتے آئے ہیں۔ بلڈنگ انسپکٹر نے ہر قسم کے احتساب کے خوف سے لاپروا ہوکر بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات شروع کروا رکھی ہیں۔ ناظم آباد نمبر 2کے بلاک A میں بھی خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد عدالتی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کردئیے ہیں۔ پلاٹ نمبر4/16اور 4/17 پر بغیر نقشوں کے تعمیرات شروع کروا دی گئی ہیںجو کرپشن کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔