کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان
جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کر دیا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ہوئی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 10 روپے 26 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ دسمبر میں کے الیکٹرک کی فرنس آئل کھپت کم رہی اور ایل این جی کی قیمت بھی کم تھی۔ کے الیکٹرک درخواست کے مطابق کراچی کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔ سی ایف او کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سولر اور ونڈ پر بجلی منصوبے لگانے پر کام کر رہی ہے۔