میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیں، الکشن کمیشن کا گورنرز کو نیا خط

پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دیں، الکشن کمیشن کا گورنرز کو نیا خط

جرات ڈیسک
منگل, ۳۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر ابھی تک گورنر خیبر پی کے کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنر کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے مگر تاحال الیکشن کمیشن کو جواب موصول نہیں ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں