ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈی جی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل کے احکامات ہوا میں اڑ گئے، شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں نجی افراد تقرر ہونے کا انکشاف، جواد نامی شخص پلاٹ ٹرانسفر دستاویزات اور سیف نامی شخص لیگل برانچ میں موجود، رحمت، ندیم خان نامی نجی افراد بھی کام چلانے لگے، تمام افراد سیکریٹری عبدالمنان شیخ کی سرپرستی میں کام کرتے ہیں، ذرائع، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں نجی افراد تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کے نجی افراد کو ادارے سے باہر نکالنے کے تمام احکامات سیکریٹری عبدالمنان شیخ نے ہوا میں اڑا دیے ہیں، ذرائع کے مطابق شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں جواد نامی کمپیوٹر آپریٹر پلاٹ منتقلی کے دستاویزات تیار کرتا ہے، نعمان عرف نومی نامی نجی شخص سب اکاؤنٹنٹ اسلم شیخ کا بہائی بھی پی این ڈی سی میں موجود ہے، اسی طرح فہد نامی کمپیوٹر آپریٹر معطل آفس سپرنٹنڈنٹ مرزا عارف بیگ کا فرنٹ میم سمجھا جاتا ہے، ڈائریکٹر پی این ڈی سی کے فرنٹ مین کی ذمہ داریاں رحمت نامی شخص سرانجام دیتا ہے جبکہ ندیم خان نامی شخص ایڈیشنل سیکریٹری ادارہ ترقیات کا بھائی ہے، ذرائع کے مطابق تمام پرائیویٹ افراد بااثر افسران کے رشتہ دار ہیں اور تمام کام سنبھالتے ہیں، ذرائع کے مطابق سمیع شاہ نامی افسر ریٹائرڈ ہونے کے باوجود فائلیں منتقل کرانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ مرزا عارف بیگ معطل ہونے کے باوجود بھی کام کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ چین کو سیکریٹری کے عہدے پر براجمان عبدالمنان شیخ کی سرپرستی حاصل ہے اور عبدالمنان شیخ نے ادارے میں ڈی فیکٹو ڈائریکٹر جنرل سمجھے جاتے ہیں، واضع رہے کہ عبدالمنان شیخ نیب ریفرنس میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے اور اس وقت وہ سیکریٹری کے ساتھ ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدے پر بھی براجمان ہے۔