میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شریف خاندان چاہتا ہے لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو:وزیر مملکت فرخ حبیب

شریف خاندان چاہتا ہے لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو:وزیر مملکت فرخ حبیب

ویب ڈیسک
پیر, ۳۱ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان چاہتا ہے لوٹ مار کریں اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، جب حساب مانگا جائے تو یہ اداروں پر حملہ آور ہوجاتے ہیں۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ عدلیہ کو رانا ثنا اللہ کے بیان کا نوٹس لینا چاہیے، کیا ایسے ماحول میں عدالتیں آزادانہ کام کرسکتی ہیں۔قبل ازیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے اسلاموفوبیا کیخلاف آواز اٹھانے کے اثرات آنا شروع ہوگئے، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اس کی مذمت کی ہے، روسی صدرپیوٹن بھی اسلاموفوبیا کو آزادی اظہار رائے کہنا غلط قرار دے چکے ہیں جبکہ کینیڈین وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے سدباب کیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں