چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم سے خبردار کر دیا
شیئر کریں
چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم سے خبردار کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح خطرناک حد سے زیادہ ہے۔ کورونا کی اس قسم کو سائنسدانوں نے نیو کوو کا نام دیا ہے جو جنوبی افریقہ میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔سائنسدانوں نے کہا کہ اس وائرس کو انسانوں میں منتقل ہونے کے لیے صرف ایک میوٹیشن درکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ وائرس کورونا سے انتہائی زیادہ مہلک ہے، یہ انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کو ناکارہ بنا کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اب تک کورونا سے بچائو کے لیے بنائی گئی ویکسین اس وائرس کے آگے ناکام نظر آتی ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق اس وبا سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہو سکتا ہے، اس لیے نیو کوو کو کورونا کی سب سے خطرناک قسم مانا جا رہا ہے۔