میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت اورنگی ٹاؤن نالے کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ بنا لیا

سندھ حکومت اورنگی ٹاؤن نالے کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ بنا لیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۳۱ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے نالے کی ری ماڈلنگ کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ایک بڑے نالے کی ری ماڈلنگ کے پروجیکٹ پر آج سیکریٹری بلدیات نجم احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ، میٹرو پولیٹن کمشنر، واٹر بورڈ اور کے ایم سی حکام سمیت این ای ڈی یونی ورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین شریک ہوئے۔اجلاس میں اورنگی ٹاؤن نالے کو تجاوزات سے پاک کرنے اور اس کی ری ماڈلنگ کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا، ماہرین کی ٹیم نے نالے کی ری ماڈلنگ اور انفرا اسٹرکچر پر مشتمل کیس اسٹڈی رپورٹ میں اپنی تجاویز پیش کیں۔سیکریٹری بلدیات نے کہا حکومت سندھ کا یہ فیصلہ ہے کہ کسی بھی رکاوٹ کو خاطر میں لائے بغیر تمام برساتی نالوں کو نہ صرف تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کیا جائے بلکہ طویل المدتی بنیادوں پر ایسی جامع اور مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے جس کی بدولت غیر معمولی صورت حال پر قابو پانا آسان رہے۔نجم احمد شاہ نے کہا گجر نالہ، محمود آباد نالہ، اورنگی ٹاؤن نالہ سمیت تمام برساتی نالوں کو ان کی اصل صورت میں بحال کرنے پر حکومت سندھ خصوصی طور پر توجہ دے رہی ہے تاکہ قبضہ مافیا اور کچرے کی موجودگی جیسے مسائل سے مستقل طور پر نجات حاصل ہو سکے۔انھوں نے کہا کوشش ہے کہ نالے کا بنیادی انفرا اسٹرکچر اور تعمیری ڈھانچا اپنی جگہ برقرار رہے تاکہ شگافوں کو بھرنے اور نالوں کی چوڑائی بڑھانے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں