میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر  کرلی گئی

پی ٹی آئی احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر  کرلی گئی

Author One
پیر, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد:پی ٹی آئی احتجاج میں عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر  کرلی گئی۔

زرائع کے مطابق ہائی کورٹ  کی جانب سے  تحریک انصاف  کے احتجاج میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے پر تاجر تنظیم کے صدر کی توہینِ عدالت  کی درخواست موسم سرما کی تعطیلات کے بعد 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر  کی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اسد عزیز کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔ واضح رہے کہ عدالتی حکم پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی نے جواب جمع کروا رکھا ہے ۔

رجسٹرار آفس نے کیس 16 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں